Recent Comments

No comments to show.

پی ایس ایل، آئی پی ایل سے کم نہیں، مائیکل وان کی تعریف

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مائیکل وان نے پی ایس ایل کو دنیا کی بہترین ٹی ٹوئنٹی لیگز میں سے ایک قرار دیا ہے۔

مائیکل وان نے ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں پی ایس ایل میں کرکٹ کے معیار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سپر لیگ اس وقت دنیا کا دوسرا بہترین ٹورنامنٹ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’ معیار کے مقابلے میں پی ایس ایل، آئی پی ایل سے زیادہ دور نہیں ہے، پاکستان سپر لیگ میں کرکٹ کا معیار شاندار ہے۔‘

واضح رہے کہ 27 جنوری 2022 سے شروع ہونے والے پی ایس ایل کے سنسنی خیز مقابلے 27 فروری تک جاری رہیں گے۔

ایونٹ کا فائنل 27 فروری کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔

50% LikesVS
50% Dislikes