Recent Comments

No comments to show.

شاہد آفریدی نے پی ایس ایل 7 میں اپنے پہلے ہی میچ میں پی ایس ایل کی تاریخ کا مہنگا ترین سپیل کروانے کا ریکارڈ اپنا نام کر لیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیون کے 10ویں میچ اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 43 رنز سے شکست دے دی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 230 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 186 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔

پاکستان کے سپر سٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی جو کہ اپنا پہلا میچ کھیل رہے تھے پی ایس ایل کا خراب ریکارڈ اپنے نام کر بیٹھے۔

انہوں نے4 اوورز میں 1 وکٹ لے کر 67 رنز دیے جو کہ پی ایس ایل کا سب سے مہنگا ترین سپیل ہے۔

اس سے پہلے یہ ریکارڈ ظفر گوہر کے نام تھا انہوں نے 2021 میں4 اوورز میں 65 رنز دیے تھے۔

پھر شاہین آفریدی ہیں جنہوں نے 2019 میں 62 رنز دے کر مہنگا سپیل کروایا تھا۔

50% LikesVS
50% Dislikes