Recent Comments

No comments to show.

فخر زمان کی دھماکے دار بیٹنگ! راشد خان نے بھی آخر میں آکر چھکے لگا دیے، لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو جیت کے لئے بڑا ہدف دے دیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیون کے اہم میچ میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو جیت کے لیے 200 رنز کا ہدف دے دیا۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

لاہور قلندرز نے مقرر 20 اوورز 4 وکٹوں کے نقصان پر 199 رنز بنائے۔

فخر زمان نے ایک مرتبہ پھر لاہور قلندرز کے لیے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 66 رنز کی اننگز کھیلی۔

پشاور زلمی کی ٹیم میں جارح مزاج افغانی بلے باز حضرت اللہ زازئی کو شامل کیا گیا ہے۔

وہاب ریاض کی کپتانی میں میدان میں اترنے والی پشاور زلمی کی ٹیم حضرت اللہ زازئی، حسین طلعت، حیدر علی، شعیب ملک، شیرفین ردرفورڈ، بین کٹنگ، اریش علی خان، عثمان قادر اور سلمان ارشاد پر مشتمل ہے۔

لاہور قلندرز کو شاہین آفریدی لیڈ کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں فخر زمان، عبداللہ شفیق، کامران غلام، محمد حفیظ، ذیشان اشرف، ڈین فوکس کرافٹ، ڈیوڈ ویسا، راشد خان، حارث رؤف اور زمان خان شامل ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes