Recent Comments

No comments to show.

25 سال کے ٹم ڈیوڈ کی دھماکے دار پاور ہٹنگ! اسلام آباد یونائٹڈ کے بولرز کی جم کر دھلائی کر دی، رائلی رووسو بھی پیچھے نہ رہے، چھکوں کی برسات

ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے218 رنز کا ہدف دیا ہے۔

ملتان سلطانز کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر217 رنز بنائے۔ملتان سلطانز کی جانب سے دونوں اوپنرز نے اننگز کا پراعتماد آغاز کیا۔تاہم چوتھے اوور میں کپتان محمد رضوان 11گیندوں پر 12رنز بناکر رن آؤٹ ہوگئے۔پہلی وکٹ جلد گرنے کے باوجود شان مسعود نے اپنا جارحانہ کھیل جاری رکھا اور وکٹ کے چاروں جانب بڑی شاٹس کھیلیں۔

وہ نویں اوور میں 31گیندوں پر 43 رنز بناکر آؤٹ ہوئے،انکی اننگز میں پانچ چوکے اور دو چھکے شامل تھے۔ملتان سطانز کی تیسری وکٹ بھی جلد ہی گرگئی اور صہیب مقصود 11 گیندوں پر 13 رنز بناکر رن آؤٹ ہوگئے۔تیسری وکٹ گرنے کے بعد ٹم ڈیوڈ اور رائلی روسو نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور سکور کو آگے بڑھایا۔

دونوں بلے بازوں نے اننگز کے 16 ویں اوور میں 21، 17 ویں میں 14 ،18ویں میں 23، 19 ویں اوور میں 14 اور 20ویں اوور میں 21رنز بٹورے۔ٹم ڈیوڈ نے اپنی ففٹی صرف 23 گیندوں پر مکمل کی،انکی ففٹی میں چار چوکے اور پانچ چھکے شامل تھے۔ٹم ڈیوڈ 29 گیندوں پر 71 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

انکی وکٹ محمد وسیم جونیئر نے حاصل کی۔خوشدل شاہ تین گیندوں پر آٹھ رنز بناکر حسن علی کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔رائلی روسو 35 گیندوں پر 67 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد کا ٹورنامنٹ میں یہ دوسرا جبکہ ملتان سلطانز کو چوتھا میچ ہے،دونوں ٹیمیں اب تک ناقابل شکست ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes