Recent Comments

No comments to show.

چیمپئن کپتان رضوان کی چیمپئن ٹیم ملتان سلطانز ناقابل شکست! پی ایس ایل کی سب سے کامیاب ٹیم اسلام آباد یونائٹڈ کو بھی شکست دے دی

اسلام آباد یونائیٹڈ نے 218 رنز کے تعاقب میں نو اوورز کے بعد چار وکٹوں کے نقصان پر رنز بنالیے ہیں۔

بڑے ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کا آغاز کچھ اچھا نہ رہا اور کھلاڑی وقفے وقفے سے آؤٹ ہوتے رہے۔پال سٹرلنگ19،ایلکس ہیلز 23، رحمان اللہ گرباز 15اور فہیم اشرف صفر رنز پر آؤٹ رہے۔اسوقت شاداب خان 25 اور اعظم خان چار رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔ملتان سلطانز کی جانب سے خوشدل شاہ اور ڈیوڈ ویلی نے دو،دو وکٹیں حاصل کیں۔

ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے218 رنز کا ہدف دیا ہے۔ملتان سلطانز کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر217 رنز بنائے۔ملتان سلطانز کی جانب سے دونوں اوپنرز نے اننگز کا پراعتماد آغاز کیا۔تاہم چوتھے اوور میں کپتان محمد رضوان 11گیندوں پر 12رنز بناکر رن آؤٹ ہوگئے۔پہلی وکٹ جلد گرنے کے باوجود شان مسعود نے اپنا جارحانہ کھیل جاری رکھا اور وکٹ کے چاروں جانب بڑی شاٹس کھیلیں۔

وہ نویں اوور میں 31گیندوں پر 43 رنز بناکر آؤٹ ہوئے،انکی اننگز میں پانچ چوکے اور دو چھکے شامل تھے۔ملتان سطانز کی تیسری وکٹ بھی جلد ہی گرگئی اور صہیب مقصود 11 گیندوں پر 13 رنز بناکر رن آؤٹ ہوگئے۔تیسری وکٹ گرنے کے بعد ٹم ڈیوڈ اور رائلی روسو نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور سکور کو آگے بڑھایا۔دونوں بلے بازوں نے اننگز کے 16 ویں اوور میں 21، 17 ویں میں 14 ،18ویں میں 23، 19 ویں اوور میں 14 اور 20ویں اوور میں 21رنز بٹورے۔ٹم ڈیوڈ نے اپنی ففٹی صرف 23 گیندوں پر مکمل کی،انکی ففٹی میں چار چوکے اور پانچ چھکے شامل تھے۔

ٹم ڈیوڈ 29 گیندوں پر 71 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔انکی وکٹ محمد وسیم جونیئر نے حاصل کی۔خوشدل شاہ تین گیندوں پر آٹھ رنز بناکر حسن علی کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔رائلی روسو 35 گیندوں پر 67 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد کا ٹورنامنٹ میں یہ دوسرا جبکہ ملتان سلطانز کو چوتھا میچ ہے،دونوں ٹیمیں اب تک ناقابل شکست ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes