Recent Comments

No comments to show.

شاداب خان نے نیشنل سٹیڈیم میں تباہی مچا دی! دھماکے دار پاور ہٹنگ، اپنے کریر کی سب سے بہترین اننگز کھیل کر میچ تو نہ جیت سکے لیکن دل جیت لئے

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سٹار اور اسلام آباد یونائٹڈ کے کپتان شاداب خان نے دھماکے دار اننگز کھیلی اپنی ٹیم کو میچ تو نہ جتوا سکے لیکن سب کے دل جیت لئے۔

میچ میں اسلام آباد یونائٹڈ نے ٹاس جیت کر بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا جس کے نتیجے میں ملتان سلطانز نے پہلے بیٹنگ کر کے اسلام آباد یونائٹڈ کو 218 رنز کا بڑا ہدف دیا۔

جواب میں اسلام آباد یونائٹڈ کے بیٹرز نے شروع سے ہی جارحانہ کھیل جاری رکھا وکٹیں گرتی گیں پھر شاداب خان نمبر 4 پر بیٹنگ کرنے آئے۔

شاداب خان نے اپنی اننگز میں 9 چھکے اور 6 چوکے لگائے 216 کے سٹرائیک ریٹ سے 42 گیندوں پر 91 رنز سکور کیے۔

یہ ان کے ٹی ٹوئنٹی کریر کا سب سے بڑا سکور ہے بہتین بیٹنگ کرنے پر شاداب خان کی خوب تعریفیں کی گئی۔

50% LikesVS
50% Dislikes