Recent Comments

No comments to show.

خوشدل شاہ کی کریر بیسٹ بولنگ! ایک اور میچ وننگ سپیل کرا کے پی ایس ایل کے ٹاپ وکٹ ٹیکر بن گئے

تفصیلات کے مطابق ملتان سلطانز نے ہائی سکورنگ سننسی خیز میچ میں اسلام آباد یونائٹڈ کو شکست دی۔

ملتان سلطانز کی ٹیم کی یہ 4 میچز میں چوتھی جیت ہے اب تک ٹورنامنٹ میں وہ ناقابل شکست رہے ہیں۔

ملتان سلطانز کے سبھی کھلاڑی بہترین ٹیم ورک کا مظاہرہ کر رہے ہیں اور ہر کھلاڑی میچ وننگ پرفامنس دے رہا ہے۔

ایک میچ ونر خوشدل شاہ جو کہ ملتان سلطانز کے لئے بہترین آل راؤنڈر ثابت ہو رہے ہیں بیٹ ہو یا بال خوشدل شاہ خوب پرفارم کر رہے ہیں۔

اس میچ میں انہوں نے 4 اوورز میں 35 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کی انہوں نے رحمان اللہ گرباز، اعظم خان، فہیم اشرف اور آصف علی کو پولین کی راہ دکھائی۔

اسی کے ساتھ وہ پی ایس ایل کے ٹاپ وکٹ ٹیکر بن گئے ہیں پہلے نمبر پر 9 وکٹوں کے ساتھ موجود ہیں دوسرے پر ملتان سلطانزکے عمران طاہر7 اور ڈیوڈ ولی 7 وکٹیں لے کر موجود ہیں۔

پھر نسیم شاہ 6 وکٹوں کے ساتھ اور محمد نواز 4 وکٹوں کے ساتھ چوتھی اور پانچویں پوزیشن پر موجود ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes