Recent Comments

No comments to show.

‘چیئر لیڈرز کی ضرورت نہیں’ گراؤنڈ میں نوجوان کی پی ایس ایل ترانے پر ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) کے ساتویں ایڈیشن کا پہلا مرحلہ کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں جاری ہے جہاں شائقین کو روزشاندار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔گزشتہ روز اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلے گئے میچ کے دوران گراؤنڈ میں نوجوان کی جانب سے پی ایس ایل کے ترانے پر ڈانس کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کالے رنگ کی شرٹ میں ملبوس ایک نوجوان پی ایس ایل 7 کے ترانے پر شاندار ڈانس کررہا ہے۔سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد صارفین نے بھی مزے مزے کے تبصرے کیے۔اس صارف نے لکھا کہ ‘چیئر لیڈرز کی ضرورت نہیں’۔

واضح رہے کہ اتوار کو کھیلے گئے پہلے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو یکطرفہ مقابلے کے بعد شکست دی جبکہ دوسرے میچ میں لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو مات دی۔

خیال رہے کہ پی ایس ایل کا ساتواں ایڈیشن 27 فروری تک جاری رہے گا۔

50% LikesVS
50% Dislikes