Recent Comments

No comments to show.

انگلینڈ کا دورہ پاکستان منسوخ کرنے کا معاملہ، انگلش بلے باز اپنی ہی ٹیم کے خلاف پھٹ پڑے

انگلش بلے باز ایلکس ہیلز نے برطانوی ٹیم کے پاس پاکستان کا دورہ منسوخ کرنے کا کوئی جواز نہیں تھا۔

ایلکس ہیلز نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کورونا میں انگلش کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کی مدد کی، اس کے بعد منسوخی کی منطق نہیں تھی۔ پاکستان کرکٹ کے لیے بہترین ملک ہے، انگلینڈ کو صرف مختصر دورے کےلیے پاکستان آنا تھا۔

متعدد بار پاکستان آیا ہوں، ہر بار بہت انجوائے کیا، پاکستان کی خوبصورتی کا سنا ہے، کورونا کے باعث گھومنے کا موقع نہیں ملا۔

اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) اعلیٰ معیار کا ٹورنامنٹ ہے، اس ایونٹ میں بطور بیٹر کھیلنا مشکل ہے کیونکہ بولنگ بہت ہی زبردست ہے۔

بائیو سیکیور ببل کی زندگی آسان نہیں ہوتی، ذاتی اہداف کبھی نہیں رکھتا، میرے لیےٹرافی جیتنا زیادہ اہم ہے۔

میری کوشش ہے، زیادہ رنز بناؤں، ٹیم میں واپسی کا یہی راستہ ہے، ہوم گراؤنڈ میں ورلڈ کپ مس کرنے کا دکھ بھی ہے اور غصہ بھی ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes