Recent Comments

No comments to show.

پہلے رہنے کوگھربھی نہیں تھالیکن پھرکے ایف سی سے کروڑوں روپے کمائے

محنت اورلگن سے کوئی بھی کام کیاجاسکتاہے ،کسی بھی کام کوکرنے کے لیے حوصلہ ضروری ہو تاہے آپ کے کام کےد وران آپ کوبے شمار شکست کاسامناکرناپڑتاہے لیکن ان سب میں ہارنہیں ماننی چاہیے۔ہم آج آپ کوکے ایف سی کے مالک کے بارے میں بتائیں گے ،کولونل سینڈرز مشہورفوڈ چین

کے ایف سی کے بانی ہیں ۔جب کولونل 6سال کے تھے تووالد کاانتقال ہوگیاتھاجبکہ والدہ پرگھرسنبھالنے کی ذمہ داری آچکی تھی ۔6سال کی عمر سے ہی کولونل نے اپنے بہن بھائیوں کے کھانابنانا شروع کردیاتھا۔جبکہ 7سال کی عمر میں کولونل ایک باصلاحیت شیف بن چکے تھے۔پھردوسال بعد والدہ نے شادی کرلی اورسوتیلاباپ بچوں کوبالکل بھی پسندنہیں کرتاتھاوہ بچوں کی اسکول کی فیس تک نہیں دیتے تھے ۔نتیجتاً کولونل کواسکول چھوڑناپڑا۔13سال کی عمرمیں کولونل نے گھرچھوڑ دیااور15سال کی عمر میں کولونل نے آرمی کوجوائن کرلیا۔18سال کی عمرمیں شادی کی لیکن جوان سال بیٹے کی موت کی وجہ سے شادی چل نہ سکی اوردونوں میاں بیوی الگ ہوگئے۔40 سال کی عمر میں کولونل نے ایک گیس اسٹیشن میں اپنی خود کی تیار کردہ چکن ڈشز فروخت کرنا شروع کی، یہ وہ وقت تھا جب کولونل کا کاروبار کامیابی کی طرف بڑھ رہا تھا، وہ اپنی منزل کی جانب گامزن تھے ان کے 140 ریستوران تھے۔

اگلے برس کولونل نے اپنی منفرد اور خفیہ ریسیپی سے فرائڈ چکن متعارف کرائی، لیکن اس کامیاہی کے دوران 65 سال کی عمر میں کولونل کو اس وقت دھچکا لگا جب ان کا ریستوران ٹوٹ گیا، لیکن اس وقت بھی کولونل نےہمت نہیں ہاری اور پورے امریکہ میں پارٹنر کی تلاش میں نکل پڑا۔ وقت کافی مشکل تھا کیونکہ کولونل کی راتیں گاڑی میں گزرتی تھیں، اور ایک کے بعد ایک آئیڈیا مسترد ہونے پرکولونل افسردہ ہو چکے تھے، لیکن انہیں ابھی بھی ایک امید کی کرن نظر آرہی تھی۔ایک اندازے کے مطابق کولونل کے 1009 آئیڈیاز مسترد ہوئے تھے، تب جاکر چکن ریسپی کا آئیڈیا قبول ہوا تھا۔ کینٹکی فرائڈ چکن (کے ایف سی جوکہ اس وقت 600 سے زائد فرنچائزز پر مشتمل تھی نے کولونل کا آئیڈیا قبول کیا اور پھر کچھ سالوں بعد کولونل نے کے ایف سی کو ہی خرید لیا۔ پھر 82 سال کی عمر میں کولونل نے اپنی کمپنی کو اس وقت 2 ملین ڈالرز يعنی تقریباً 12 کروڑ پاکستانی روپے میں بیچا تھا۔

50% LikesVS
50% Dislikes