Recent Comments

No comments to show.

پاکستانی کھلاڑیوں کو دی ہنڈریڈ لیگ میں کھیلتے دیکھنا چاہتا ہوں اس سے ٹورنامنٹ کو چار چاند لگ جائیں گے! یہ 3 پاکستانی کھلاڑی برطانیہ میں بہت مقبول ہیں،ناصرحسین

انگلینڈ کے سابق کپتان اور مشہور کمنٹیٹر ناصر حسین کا کہنا ہے کہ وہ ہنڈریڈ میں مزید پاکستانی کھلاڑیوں کو شرکت کرتے دیکھنا پسند کریں گے۔

انگلینڈ اور ویلز کرکٹ بورڈ نے گزشتہ سال مردوں اور خواتین کی ٹیموں کے لیے ہنڈریڈ ٹورنامنٹ متعارف کرایا تھا۔

محمد عامر اور وہاب ریاض واحد کھلاڑی تھے جو افتتاحی ایڈیشن میں کھیلے تھے جب کہ شاداب خان اور شاہین شاہ آفریدی جیسے کھلاڑی جن سے فرنچائزز نے معاہدہ کیا تھا وہ نیشنل ڈیوٹی کی وجہ سے نہیں کھیل سکے۔

ناصر حسین نے کہا کہ وہ پاکستان کے مزید کھلاڑیوں کو ٹورنامنٹ میں کھیلتے دیکھنا چاہتے ہیں کیونکہ حال ہی میں بابر اعظم، محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی نے آئی سی سی ایوارڈ حاصل کیے ہیں۔

انہوں نے نجی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہنڈریڈ کو بہتر کرنے ایک ہی طریقہ ہے وہ ہے مزید کھلاڑیوں کو شامل کرنا۔ میں کچھ پاکستانی کھلاڑیوں کو لیگ میں دیکھنا پسند کروں گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ میرے خیال سے پاکستان کی وائٹ بال کرکٹ عروج پر چل رہی ہے، بابر اعظم، شاہین آفریدی اور محمد رضوان کی مقبولیت برطانوی کمیونٹی میں کافی ہے اس لئے ہمیں ان بڑے ناموں کو شامل کرنا چاہیے۔

50% LikesVS
50% Dislikes