Recent Comments

No comments to show.

لاہور قلندرز کے میچ ونر فخرزمان نے کی کراچی کے بولرز کی دھلائی! پی ایس ایل 7 کی پہلی سینچری بنا ڈالی، لاہور قلندرز کو میچ جتوا دیا! کراچی کنگز کی لگاتار تیسری شکست

لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو چھ وکٹوں سے شکست دیدی

لاہور قلندرز نے 171 رنز کا ہدف آخری اوور میں چھ وکٹوں کےنقصان پر پورا کرلیا۔لاہورقلندرز کا آغاز کچھ اچھا نہ رہا اور اوپننگ بلے باز عبداللہ شفیق صرف آٹھ رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ابتدائی وکٹ جلدی گرنے کے بعد باقی کھلاڑی بھی وقفے وقفے سے آؤٹ ہوتے رہے تاہم فخر زمان نے میچ کو دلچسپ بنائے رکھا انہوں نے جم کر کراچی کنگز کے باؤلرز کی پٹائی کی۔فخر زمان نے اپنی شاندار سینچری 56 گیندوں پر مکمل کی جس میں 12چوکے اور چار چھکے شامل تھے۔فخر زمان 60 گینوں پر 106 رنز بناکر آؤٹ ہوئے ۔

دیگر بلے بازوں میں محمد حفیظ24، کامران غلام چھ رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔سمت پٹیل 26 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔کراچی کنگز کی جانب سے عمید آصف نے دو جبکہ محمد نبی اور عماد وسیم نے ایک ، ایک وکٹ حاصل کی۔

50% LikesVS
50% Dislikes