Recent Comments

No comments to show.

بھارت پھر بیچ میں آگیا۔۔ ملتان سلطانز 3 غیر ملکی کھلاڑیوں کی خدمات سے محروم

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے لیے ملتان سلطانز کی ٹیم تین ویسٹ انڈین پلیئرز کی خدمات سے محروم ہوگئی۔

سلطانز اسکواڈ میں شامل راومن پاول، اوڈین اسمتھ اور ڈومینک ڈریکس بھارت کے خلاف سیریز کے لیے منتخب ہوگئے ہیں، ویسٹ انڈین ٹیم فروری کے پہلے ہفتے میں بھارت کا دورہ کرے گی۔

راومن پاول کے کوور کے طور پر شامل جونسن چارلس اب پورا پی ایس ایل کھیلیں گے، اوڈین اسمتھ کا کوور ڈومینک ڈریکس تھے، دونوں پلیئرز دورہ بھارت کے لیے منتخب ہوگئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملتان سلطانز ممکنہ طور پر ایک متبادل کھلاڑی کی درخواست کرسکتا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes