Recent Comments

No comments to show.

کراچی کنگز کی خراب پرفامنس پر پریشان کپتان بابر اعظم اُداس! تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل، بابر کے مداح پریشان

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں سیزن کے چوتھے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے شاندار آل راؤنڈ پرفارمنس کی بدولت کراچی کنگز کو باآسانی 8 وکٹوں سے شکست دے دی

نسیم شاہ کی تباہ کن بولنگ کے سامنے کراچی کنگز کی ٹیم صرف 113 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی، جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ہدف صرف 2 وکٹوں کے نقصان پر 16ویں اوور میں پورا کرلیا۔

پہلے کوئٹہ نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا کراچی کنگز کے بیٹر ایک کے بعد ایک آؤٹ ہوتے گئے اور بڑا سکور بنانے میں ناکام رہے۔

کراچی کنگز کے کپتان بابر اعظم میچ کے دوران کراچی کنگز کی ناقص کارکردگی پر کچھ مایوس نظر آئے۔

سوشل میڈیا پر بابر اعظم ٹرینڈنگ پر آگئے اور انکے مداح ان کو مایوس دیکھ کر پریشان ہونے لگے۔ تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل

50% LikesVS
50% Dislikes