Recent Comments

No comments to show.

لاہور قلندرز نے نیشنل سٹیڈیم میں تباہی مچا دی! فخر زمان کا بہترین سٹارٹ۔۔ راشد خان اور ڈیوڈ ویسا کے چھکے، ملتان سلطانز کو جیت کے لئے بڑا ہدف دے دیا

پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) سیزن سیون کے تیسرے میچ میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو جیت کے لیے 207 رنز کا ہدف دیا ہے۔

پی ایس ایل سیون میںکھیلے جارہے میچ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کیخلاف فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں کے نقصان پر 206 رنز بنائے اور ملتان کو جیت کے لیے207 رنز کا ہدف دیا ہے۔

قلندرز کی جانب سے فخر زمان نے 76، کامران غلام 43 اور محمد حفیظ 16رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ راشد خان نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 گیندوں 17رنز بنائے۔

ملتان سلطانز کی طرف سے عمران طاہر، خوشدل شاہ، ڈیوڈ ویلے، شاہنواز دھانی اور احسان اللّٰہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ہے۔

لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ میچ کا کوئی دباؤ نہیں ہے، ہماری بولنگ کافی اچھی ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes