Recent Comments

No comments to show.

خوشدل شاہ کی دھماکے دار پاور ہٹنگ! حارث رؤف کے اوور میں 4 بالز پر 18 رنز بنا کر ملتان سلطانز کو میچ جتوا دیا، ویڈیو دیکھیں

پاکستان سپر لیگ سیزن 7 کے تیسرے میچ میں ملتان سلطانز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد لاہور قلندرز کو پانچ وکٹوں سے شکست دیدی۔

بڑے ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز کی ٹیم نے شاندار آغاز کیا ،دونوں بلے بازوں نے وکٹ کے چارون جانب بڑی شاٹس کھیلیں اور رن ریٹ کو زیادہ بڑھنے نہ دیا،دونوں اوپننگ بلے بازوں نے شاندار نصف سینچریاں سکور کیں۔

شان مسعود 83 اور محمدرضوان 69 رنز بناکر آؤٹ ہوئےدونوں بلے بازوں کے آؤٹ ہونے کے بعد ملتان سلطانز کی دیگر تین وکٹیں بھی جلد گرگئیں۔

کچھ دیر کے لئے ملتان سلطانز مشکل میں نظر آئی لیکن خوشدل شاہ نے آخری اوور میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے فتح اپنی ٹیم کےنام کی،وہ چار گیندوں پر 18 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes