Recent Comments

No comments to show.

پی ایس ایل 7: پہلے میچ میں بابر اعظم کی کی کراچی کنگز مشکلات کا شکار! ملتان سلطانز کو جیت کے لئے آسان ہدف دے دیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیون کے افتتاحی میچ میں کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو جیت کے لیے 125 رنز کا ہدف دے دیا۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے اس میچ میں دفاعی چیمپیئن ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

ہوم ٹیم کے بیٹرز دفاعی چیمپیئنز کے بولرز کا مقابلہ نہیں کر پائے اور مقرر 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 124 رنز ہی بناسکے۔

ٹاس کے موقع پر کراچی کنگز کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ہم بھی اچھی کرکٹ کھیلنے کی پلاننگ کرکے آئے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ دفاعی چیمپیئن کے خلاف پلان بنا کر میدان میں اترے ہیں۔

ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان کا کہنا تھا کہ ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کنڈیشن سے ہم آہنگی کے لیے کیا گیا ہے۔

ساتھ میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم نیشنل اسٹیڈیم میں اچھا پرفارم نہیں کر سکے تھے، تاہم اب بہتر کرنے کی کوشش کریں گے۔

ملتان سلطانز:

دفاعی چیمپئن کی کپتانی محمد رضوان کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں شان مسعود، صہیب مقصود، ریلی روسو، ٹم ڈیوڈ، خوش دل شاہ، ڈیود ویلے، عمران طاہر، عمران خان سینئر، شہنواز ڈاہانی اور احسان اللہ شامل ہیں۔

کراچی کنگز:

بابر اعظم کی کپتانی میں اترنے والی کراچی کنگز کے دیگر کھلاڑیوں میں شرجیل خان، جو کلارک، محمد نبی، ٹام لمونبے، لوئس گریگوری، عامر یامین، محمد عمران، محمد طحہٰ، عمید آصف اور محمد الیاس شامل ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes