Recent Comments

No comments to show.

پی ایس ایل7: پشاور زلمی کی ٹیم مینجمنٹ کا اعلان کر دیا گیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 7 کے لیے پشاور زلمی کی ٹیم مینجمنٹ کا اعلان سامنے آیا ہے۔

چیئرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی نے پی ایس ایل 7 کے لیے جیمز فوسٹر کو ہیڈکوچ اور ہاشم آملہ کو بیٹنگ کوچ مقرر کیا ہے۔

اس موقع پر اُن کا کہنا تھا کہ پشاور زلمی مینجمنٹ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں، ڈیرن سیمی پہلے مرحلے میں اپنی مصروفیات کے باعث دستیاب نہیں ہیں۔

پشاور زلمی کی انتظامیہ نے پی ایس ایل 7 کے لیے جیمز فوسٹر پشاور زلمی کا ہیڈکوچ مقرر کردیا ہے وہ اس سے قبل زلمی کے ساتھ 2 سال اسسٹنٹ کوچ کے طور پر منسلک رہے ہیں۔

ٹیم انتظامیہ کے مطابق ہاشم آملہ پشاور زلمی کے بیٹنگ کوچ ہوں گے، محمد اکرم ٹیم ڈائریکٹر اور بولنگ کوچ کے فرائض سر انجام دیں گے جبکہ انضمام الحق اعزازی صدر ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes