Recent Comments

No comments to show.

پی ایس ایل پر کورونا کا وار جاری،کراچی کنگز کے صدر وسیم اکرم کا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا

سابق کپتان اور مایہ ناز آل راؤنڈر اور پی ایس ایل کی ٹیم کراچی کنگز کے صدر وسیم اکرم کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

وسیم اکرم نے خود کو آئسولیٹ کرلیا۔ وسیم اکرم اومان سے نجی لیگ میں شرکت کے بعد آئے تھے اور ان کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا جس پر ان کا ٹیسٹ مثبت آیا۔ ان کو گزشتہ سال بھی ڈاکٹرز نے ذیابیطس کے باعث ہوٹل میں نہ رہنے کا مشورہ دیا تھا۔

عمان لیجنڈ لیگ سے واپسی پر دو افراد کا کورونا پازیٹو آیا جن میں پشاور زلمی کے کامران اکمل بھی شامل ہیں۔

دوسری جانب پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض اور نوجوان بلے باز حیدر علی بھی کورونا کا شکار ہوگئے ہیں اور انہیں قرنطینہ میں بھیج دیا گیا ہے ۔

50% LikesVS
50% Dislikes