Recent Comments

No comments to show.

ویرات کوہلی کو اتنی جلدی شادی نہیں کرنی چاہیے تھی۔۔ شعیب اختر

تفصیلات کے مطابق پاکستانی لیجنڈ فاسٹ بولر شعیب اختر نے ویرات کوہلی کے بارے میں بڑا بیان دیا ہے اور کہا کہ ان کو اتنی جلدی شادی نہیں کرنی چاہیے تھی۔

انہیں پہلے 120 سینچریاں سکور کر کے تاریخ رقم کر کے اس کے بعد انہیں شادی کرنی چاہیے تھی۔

ایک ویڈیو کلپ جو کہ بھارتی چینل کے ٹوئٹر پر شیئر کی گئی تھی اس میں شعیب اختر نے کہا کہ اگر میں بھارت میں ہوتا اور مجھے ایسے مواقع ملتے میں شادی نہیں کرتا ۔

میں اپنی زمہ داریاں نہیں بڑھاتا ہاں لیکن یہ ان کا اپنا فیصلہ ہے۔

بی سی سی آئی اور کوہلی کے بیچ میں جو ٹسل ہے اس پر ایک سوال کے جواب میں شعیب اختر نے کہا کہ جو ہونا تھا وہ اب ہو چکا۔ ان کے ہاتھ میں اب بیٹ ہے اور ایک موقع ہے اپنی کرکٹ کو انجوائے کرے۔

50% LikesVS
50% Dislikes