Recent Comments

No comments to show.

شاہین شاہ آفریدی، بابر اعظم، محمد رضوان اور فاطمہ ثناء کو مبارکباد! سال 2021 پاکستان کے نام ہوا، چیف سلیکٹر محمد وسیم

قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر محمد وسیم نے کہا ہے کہ سال 2021 پاکستان کے نام ہوا اور اس سے زیادہ قابل فخر کوئی بات نہیں ہوسکتی۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر کئے گئے پیغام میں وسیم خان نے شاہین شاہ آفریدی، بابر اعظم، محمد رضوان اور فاطمہ ثناء کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آپ سب کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ایوارڈز جیتنے پر مبارک ہو۔

انہوں نے کہا کہ مذکورہ ایوارڈز سے آپ کو مستقبل میں حوصلہ ملے گا اور دوسروں کے لیے ترغیب کا باعث ہو گا۔خیال رہے کہ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم آئی سی سی مینز ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر قرار پائے جبکہ محمد رضوان کو سال کا بہترین ٹی ٹوئنٹی کرکٹر قرار دیا گیا ۔

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ جیت لیا ہے اور فاطمہ ثنا انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی ایمرجنگ وویمن کرکٹر آف دی ایئر منتخب ہوئی ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes