Recent Comments

No comments to show.

بھارت کے ان دو کھلاڑیوں کے علاوہ کوئی بھارتی کھلاڑی انڈیا پاکستان میچ کا پریشر برداشت نہیں کر سکتا، محمد حفیظ کا بڑا بیان آگیا

تفصیلات کے مطابق بھارت بمقابلہ پاکستان کا میچ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 میں 23 اکتوبر کو ہو گا۔

محمد حفیظ نے پاک بھارت میچ کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ٹیموں پر بہت پریشر ہوتا ہے میں نے کئی پاک بھارت میچ کھیلیں ہیں۔

جب آپ پہلا میچ ہار جاتے ہیں تو اس کا اثر پورا ٹورنامنٹ پر پڑتا ہے۔ جب ہم پہلا میچ جیتے تھے تو آپ نے دیکھا کے بھارتی ٹیم کی باڈی لینگوئج پورے ٹورنامنٹ میں ویسی نہیں تھی۔

کیونکہ جو پریشر کھلاڑیوں پر پڑتا ہے وہ کافی زیادہ ہوتا ہے اور اگر آپ ہار گئے تو پھر اگے بہت مشکل ہوتی ہے۔

اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ پاکستان اوپر جا رہا ہے۔

بھارت میں دو کھلاڑی روہت شرما اور ویرات کوہلی ایسے ہیں کہ وہ اس میچ کا پریشر برداشت کر سکتے ہیں۔

میں یہ نہیں کہہ رہا کہ باقی کھلاڑی اچھے نہیں ہیں لیکن اگر یہ دونوں پاک بھارت میچ میں اچھا نہ کھیلیں تو باقی کھلاڑی پریشر نہیں جھیل پاتے۔

50% LikesVS
50% Dislikes