Recent Comments

No comments to show.

اسٹریلیا کے کسی بھی کھلاڑی نے دورہ پاکستان پر جانے سے منع نہیں کیا۔۔ اسٹریلیا کے چیف سلیکٹر نے پاکستانیوں کو خوشخبری سنا دی

تفصیلات کے مطابق اسٹریلیا کے سابق چیف سلیکٹر جیورج بیلی نے تصدیق کر دی ہے کہ کرکٹ اسٹریلیا کے کسی کھلاڑی نے پاکستان کے دورے پر جانے والی سکواڈ میں سلیکٹ ہونے سے منع نہیں کیا ہے۔

انہوں نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ دونوں بورڈز کچھ چھوٹے مسائل پر بات چیت کر رہے ہیں جیسے ہی کلیئر ہوتے ہیں ہم سکواڈ کا اعلان کر دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ میں دو سیکیورٹی بفریفنگ میں بیٹھا ہوں اور پاکستان میں سیکیورٹی کی سورت حال کافی مضبوط لگتی ہے۔

واضح رہے کہ اسٹریلیا بمقابلہ پاکستان سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ مارچ 3 سے شروع ہونا ہے۔ اسٹریلیا کی ٹیم 3 ٹیسٹ 3 ون ڈے میچز اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے گی۔

50% LikesVS
50% Dislikes