Recent Comments

No comments to show.

میتھیو ویڈ کا کیچ ڈراپ کرنے میں حسن علی کی کوئی غلطی نہیں، مجھے اس کے بعد لگا تار تین چھکے نہیں کھانے چاہیے تھے، شاہین آفریدی

لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی کا کہنا ہے کہ انہیں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 کے سیمی فائنل میں شکست کا بہت دکھ ہے۔

شاہین آفریدی کا کہنا ہے کہ میتھیو ویڈ کا کیچ ڈراپ کرنے میں حسن علی کی کوئی غلطی نہیں، مجھے اس کے بعد لگا تار تین چھکے نہیں کھانے چاہیے تھے۔

جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے شاہین آفریدی نے کہا کہ بھارت کے خلاف میچ سے پہلے شاہد آفریدی سے ٹپس لی تھیں۔

شاہین آفریدی نے کہا کہ لاہور قلندرز کی کپتانی کا پریشر ہوگا مگر جو ذمہ داری ملی ہے اس پر پورا اتریں گے۔

کپتان لاہور قلندرز نے کہا کہ کرکٹ میں آگے آنے کے لیے لاہور قلندرز نے انہیں پلیٹ فارم دیا، جو لاہور قلندرز والے کر رہے ہیں، وہ کوئی اور نہیں کر رہا۔

فاسٹ بولر حارث رؤف نے کہا کہ بھارت کے خلاف جیت سب سے یادگار لمحہ تھا۔

50% LikesVS
50% Dislikes