Recent Comments

No comments to show.

ٹی20ورلڈکپ:پاک بھارت مقابلہ پاگل کردینے والا ہوتا ہے۔۔ ڈیل سٹین ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ دیکھنے کے لئے بے چین

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے حال ہی میں 2022 کے ورلڈکپ کے شیڈول کا اعلان کیا اور ہمیشہ کی طرح پاکستان اور روایتی حریف بھارت کے درمیان مقابلہ سرخیوں میں آگیا۔

آسٹریلیا میں کھیلے جانے والے آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈکپ 2022 میں پاک بھارت ٹیمیں ایک بار پھر ایک گروپ میں شامل ہیں اور دونوں ٹیمیں 23 اکتوبر کو میلبرن کے تاریخی کرکٹ گراؤنڈ میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی۔

فینز کی طرح جنوبی افریقی فاسٹ بولر ڈیل اسٹین بھی اپنے جوش پر قابو نہیں پائے اور انہوں نے کہا کہ اسٹار اسپورٹس کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ میں دونوں ٹیموں کو ورلڈکپ کے مقابلے میں ایک بار پھر دیکھنا چاہتا ہوں، ‘یہ پاگل کر دینے والا مقابلہ ہوتا ہے’۔

میلبرن کرکٹ گراؤنڈ تاریخی جگہ ہے ‘جہاں میں نے سال 2015 میں بھارت کیخلاف ورلدکپ میچ کھیلا تھا، میں فیلڈنگ کررہا تھا لیکن مجھے کسی کی آواز سنائی نہیں دے رہی تھی’۔

گزشتہ سال ٹی20 ورلڈکپ کے دوران پاکستان نے بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دیکر تاریخی فتح سمیٹی تھی، جس میں کپتان بابراعظم، محمد رضوان اور شاہیں شاہ آفریدی کی کارکردگی قابل ذکر تھیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes