Recent Comments

No comments to show.

انڈر 19کرکٹ ورلڈکپ: پاکستان نے لگاتار تیسرا میچ جیت لیا۔۔ پاپوا نیوگنی کی ٹیم کو 50 رنز پر آل آؤٹ کر دیا

پاکستان نے اپنے آخری گروپ میچ میں پاپوا نیو گنی کو نو وکٹوں سے شکست دیدی۔

پاکستان نے 51 رنز کا ہدف 12ویں اوور میں پورا کرلیا۔پاکستان کی جانب سے عباس علی 27 اور حسیب اللہ خان 18 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔اوپننگ بلے باز محمد شہزادبغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہوئے۔

قبل ازین پاپوا نیو گنی کی ٹیم 23ویں اوور میں 50 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی۔پاپوا نیوگنی کا صرف ایک کھلاڑی ڈبل فگرز میں داخل ہوسکا،پاپوانیوگنی کےچار کھلاڑی بغیر رنز بنائے آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے محمد شہزد نے پانچ اور احمد خان نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا

50% LikesVS
50% Dislikes