Recent Comments

No comments to show.

اس رات میں بہت رویا تھا۔۔ میرے لئے کم بیک کرنا بہت مشکل تھا لیکن ان دو کھلاڑیوں نے میرے حوصلے بلند رکھے، شاہین شاہ آفریدی

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سٹار فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے ورلڈ کپ سیمی فائنل کے بارے میں بیان دیا ہے جب میتھیو ویڈ نے شاہین کے اوور میں 3 چھکے لگا کر جیت اپنے نام کی تھی۔

انہوں نے اس بارے میں کہا کہ اس رات میں بہت رویا اور بہت تکلیف میں تھا میرے لئے بہت مشکل تھا کم بیک کرنا۔

لیکن میں یہاں پر ٹیم کے سینئر کھلاڑی شعیب ملک اور حفیظ کو کریڈیڈ دوں گا جنہوں نے ٹیم کے حوصلے بلند رکھے اور ان کی سپورٹ کی وجہ سے میں جلد ہی آگے بڑھ گیا۔

انہوں نے پاک بھارت میچ میں اپنی پرفامنس کے بارے میں بھی بات کی اور کہا کہ وہ یادگار لمحہ تھا ہمارے لئے ہم ایک ہو کر کھیلے جس کی وجہ سے جیت ملی۔

50% LikesVS
50% Dislikes