Recent Comments

No comments to show.

ہر کھلاڑی کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ پاکستان کرکٹ ٹیم کا حصہ بنے بھرپور محنت کر رہا ہوں امید ہے ایک مرتبہ پھر پاکستان کرکٹ ٹیم کا حصہ بن جاؤں گا، سرفراز احمد

کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے کپتان سرفراز احمد نے کہاہے کہ ہر کھلاڑی کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ پاکستان کرکٹ ٹیم کا حصہ بنے، جو بھی کھلاڑی ٹیم سے باہر ہوتا ہے اس کے لیے پی ایس ایل اہم ہوتا ہے، میں بھی بھرپور محنت کر رہا ہوں اور امید ہے ایک مرتبہ پھر پاکستان کرکٹ ٹیم کا حصہ بننے میں کامیاب ہو جاؤں گا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق ٹیسٹ کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ شاہد آفریدی جیسے بڑے کرکٹر کا آنا خوش آئند ہے، امید ہے شاہد بھائی ہمیں چیمپیئن بھی بنوائیں گے

ان کا کہنا تھا کہ کامیابی کی صورت میں ہم شاہد بھائی کو جانے نہیں دیں گے، ان سے پرفارمنس لینی ہے، شاہد آفریدی بڑے میچ کے کھلاڑی ہیں، امید ہے کوئٹہ گلیڈیٹر ایک مرتبہ پھر لیگ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر کے فتح سے ہمکنار ہوگی۔

50% LikesVS
50% Dislikes