Recent Comments

No comments to show.

جارح مزاج کرکٹر عمر اکمل کی ٹیم میں واپسی ہو گئی

اہم خبریں
قومی ٹیم سے ڈراپ پونے والے جارح مزاج بیٹر عمر اکمل کی قائد اعظم ٹرافی میں واپسی ہوگئی۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق دو سال سے انٹرنیشنل ٹیم سے ڈراپ جارح مزاج بیٹر عمر اکمل قائد اعظم ٹرافی میں انٹری دیں گے، عمر اکمل کو بلوچستان کے اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ عمر اکمل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن سیون کے ڈرافٹ کا بھی حصہ ہوں گے۔

عمر اکمل قائد اعظم اگلے مرحلے میں بھی ایکشن میں دکھائی دیں گے، عمر اکمل پی ایس ایل سیزن ون میں بھی ڈرافٹ میں شامل ہوں گے۔واضح رہے کہ عمر اکمل نومبر 2019 سے انٹرنیشنل کرکٹ اور دسمبر 2019 سے فرسٹ کلاس کرکٹ سے باہر تھے۔اس سے قبل عمر اکمل نے کرکٹ کھیلنے کی اجازت ملنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ کا شکریہ ادا کیا تھا، انہوں نے اپنی اچھی کرکٹ کی امید بھی ظاہر کی اور کہا تھا کہ ماضی میں جو ہوا، اسے بھلا کر آگے کی سوچ رہا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ کرکٹ میں واپسی کے بعد میری ڈومیسٹک پرفارمنس پر منحصر ہے، کہ سلیکٹرز کیا فیصلہ کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کرکٹ میں واپسی کے بعد میری ڈومیسٹک پرفارمنس پر منحصر ہے، کہ سلیکٹرز کیا فیصلہ کرتے ہیں۔عمر اکمل کو اجازت مل گئی

میچ فکسنگ کی پیش کش کو رپورٹ نہ کرنے پر پی سی بی کے اینٹی کرپشن یونٹ نے عمر اکمل کے خلاف کارروائی کی تھی، عمر اکمل کو 3 سال کی پابندی کی سزا سنائی گئی تاہم انڈیپنڈنٹ ایڈجیوڈکیٹر نے اسے 18 ماہ کر دیا، بعد میں کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت نے ان کی اپیل پر اس میں مزید 6 ماہ کی کمی کی۔

4 اگست کو پی سی بی نے ری ہیب پروگرام کے تحت وکٹ کیپر بیٹسمین عمر اکمل کو کلب کرکٹ کھیلنے کی اجازت دے دی تھی۔

50% LikesVS
50% Dislikes