Recent Comments

No comments to show.

بھارتی بولرز کے پاس ساؤتھ افریقی بیٹرز کا کوئی جواب نہیں۔۔ٹیسٹ سیریز میں بھارت کو شکست دینے کے بعد ساؤتھ افریقہ نے ون ڈےسیریز بھی اپنے نام کر لی

جنوبی افریقہ نے دوسرے ون ڈے میچ میں بھارت کو سات وکٹوں سے شکست دیدی۔

بھارت نے دوسرے ون ڈے میچ میں جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے 288 رنز کا ہدف دیا تھا جو جنوبی افریقہ نے تین وکٹوں کے نقصان پر49 ویں اوور میں پورا کرلیا۔جنوبی افریقہ کی جانب سے ڈی کوک نے اپنی ٹیم کو بہترین آغاز فراہم کیا ۔ڈی کوٹ 66 گیندوں پر 78 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

دیگر بلے بازوں میں جان من میلان نے 108 گیندوں پر 91 رنز بنائے۔وینڈرسن اور ایڈن مارکرم 37،37 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔بھارت کی جانب سے جسپریت بمرا، شردل ٹھاکر اور چہل نے ایک ، ایک وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں بھارت کی ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 287 رنز بنائے۔ ویرات کوہلی صفر رنز پر آؤٹ ہوئے۔بھارت کی جانب سے رشبا پنت85 اورکپتان کے ایل راہول 55 رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے تبریز شمسی نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

بھارتی بولرز کے پاس ساوتھ افریقی بیٹنگ کا کوئی جواب نہ تھا جس کی وجہ سے بھارت کبھی گیم میں واپسی نہیں کر سکا اور اساوتھ افریقہ نے بڑے آرام سے شکست دے دی۔

جنوبی افریقہ کو تین میچوں کی سیریز میں دو ،صفر کی ناقابل شکست برتری حاصل ہوگئی ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes