Recent Comments

No comments to show.

ہم نے کافی عرصے سے بیرون ملک جا کرکٹ نہیں کھیلی۔۔ پاکستان کا ٹور ہمارے لئے ایک بڑا چیلنج ہو گا، کپتان پیٹ کمنز کا ایشز جیت کر بڑا بیان آگیا

آسٹریلیا نے باؤلرز کی عمدہ کارکردگی کی بدولت انگلینڈ کو پانچویں ٹیسٹ میچ میں 146 رنز سے شکست دے کر ایشز سیریز 0-4 سے اپنے نام کر لی۔

ٹریوس ہیڈ کو سنچری بنانے پر ناصرف میچ بلکہ مجموعی طور پر 357رنز اسکور کرنے پر سیریز کا بہترین کھلاڑی بھی قرار دیا گیا۔

جیسا کہ آپ سب جانتے ہیں کہ اسٹریلیا نے مارچ میں پاکستان کا دورہ کرنا ہے اسی پر بات کرتے ہوئے اسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز نے کہا کہ یہ ان کے لئے لئے بڑا چیلنج ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے اسٹریلیا میں تو کافی اچھا کھیلا ہے لیکناب ہمیں بیرون ملک جا کر بھی کھیلنا ہے۔

میں سمجھتا ہوں کہ سب سے بہترین ٹیم بننے کے لئے آُ کو ہوم کنڈیشن میں تو اچھا کھیلنا پڑتا ہے لیکن بیرون ملک جا کر بھی اچھا کھیلنا ہے۔

پاکستان، سری لنکا اور انڈیا کا اس سال ٹور کرنا ہے یہ ہمارے لئے ایک بڑا چیلنج ہو گا کیوں کہ ہم نے کچھ عرصے سے بیرون ملک جا کر کرکٹ نہیں کھیلی۔

50% LikesVS
50% Dislikes