Recent Comments

No comments to show.

پی ایس ایل جیسے ایونٹ کا انعقاد کرنا پھر اسے ملتوی کرنا اور دوبارہ انتظام کرنا کوئی مذاق کا کام نہیں۔۔ شاہد آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 7 غلطی کی کوئی کنجائش نہیں ہوگی۔

سماء کے پروگرام گیم سیٹ میچ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ٹورنامنٹ کو ہر قیمت پر کامیاب بنانا چاہتا ہے۔ اس لیے وہ ماضی کی غلطیوں کو نہ دہرانے کی کوشش کریں گے۔

پی سی بی کے پلان بی پر تبصرہ کرتے ہوئے سابق کپتان نے کہا کہ بورڈ کو کرونا وائرس سے متاثرہ کرکٹرز کو تبدیل کرنے کے لیے دستیاب کھلاڑیوں کیلئے ایک الگ بائیو سیکیور ببل کا انتظام کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ کے حوالے سے پہلے بھی میں نے سوال اٹھایا تھا کہ پی سی بی نے اب تک کیا مرتب کیا ہے؟ ایونٹ کا انعقاد کرنا پھر اسے ملتوی کرنا اور دوبارہ انتظام کرنا کوئی مذاق کا کام نہیں ہے۔

سابق کپتان نے مزید کہا کہ میرے خیال میں ہر فرنچائز کے پاس موجودہ اسکواڈ کے علاوہ 5 سے 6 ریزرو کھلاڑی دستیاب ہونے چاہئیں تاکہ کرونا وائرس کی صورت میں وہ متاثرہ کھلاڑی یا کھلاڑیوں کی جگہ لینے کے لیے دستیاب ہوں۔

پاکستان سپر لیگ سیزن 7 کا میلہ 27 جنوری سے کراچی میں سجے گا، کراچی کنگز اور دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز کی ٹیمیں افتتاحی میچ میں ایک دوسرے کی مدمقابل ہوں گی، ٹورنامنٹ کے 15 میچ کراچی اور 19 میچ لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

ایونٹ کا فائنل 27 فروری کو کھیلا جائے گا، کوالیفائر 23 فروری پہلا اور دوسرا ایلیمنیٹر بالترتیب 24 اور 25 فروری کو کھیلا جائے گا۔

50% LikesVS
50% Dislikes