Recent Comments

No comments to show.

پیٹ کمنز کے کہنے پرآسٹریلوی ٹیم کی جانب سے شراب کا جشن روکنے پر عثمان خواجہ کا رد عمل بھی سامنے آگیا

آسٹریلیا کی ٹیم میں شامل پاکستانی نژاد بلے باز عثمان خواجہ نے ٹیم کی جانب سے شراب کا جشن چھوڑ کر فتح کی خوشی میں خود کو شامل کرنے پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے کہا کہ یہ ویڈیو دیکھنے کے بعد آپ کو ایسا نہیں لگتا کہ لڑکے مجھے سپورٹ کرتے ہیں، اگر ایسا نہیں ہے تو مجھے نہیں پتہ کہ پھر کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹیم نے اپنا معمول کا شراب کا جشن چھوڑا تاکہ میں بھی خوشی میں ان کے ساتھ شامل ہو سکوں۔عثمان خواجہ کا کہنا تھا کہ کھیل کے دوران ہماری اقدار بہت اہم ہوتی ہیں اور مجھے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ہم بالکل ٹھیک سمت میں جارہے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes