Recent Comments

No comments to show.

ورلڈ کپ میں ہماری باڈی لینگوئج بہت زبردست تھی اور جس طرح ہم ساتھ مل کر کھیلے اگر اسی طرح سے کھیلتے رہے تو کوئی ٹیم ہمارے سامنے نہیں ٹکے گی، فخر زمان

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے ورلڈ کپ سکواڈ کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے تقریب رکھی تھی۔

جہاں کھلاڑیوں نے اپنے تحفے بھی حاصل کیے اور ورلڈ کپ کے بارے میں اپنے لمحات بھی شیئر کیے۔

فخر زمان جو کہ بگ بیش لیگ کے لئے اسٹریلیا میں موجود ہیں انہوں نے بھی ویڈیو پیغام میں کہا کہ ہم سب ورلڈ کپ میں جیل ہو کر کھیلے ہماری باڈی لینگوئج بہت اچھی تھی۔

انڈیا کو شکست دے کر ہمارا جس طرح مومنٹم بنا تھا ہم نے ایک دوسرے کا خیال رکھا اور بہت انجوائے کیا ہم نے جو کچھ سیکھا میں چاہتا ہوں وہ ہمارے ساتھ رہے۔

انشاءاللہ اگر ہم اسی طرح مومنٹم کے ساتھ کھیلیں اور جیل ہو کر کھیلیں تو کوئی بھی ٹیم ہمارے سامنے نہیں ٹکے گی۔

50% LikesVS
50% Dislikes