Recent Comments

No comments to show.

نہ روہت شرما نہ کے ایل راہول، ویرات کوہلی کے بعد بھارتی ٹیم کا کپتان کون سا کھلاڑی ہونا چاہیے؟ بھارتی لیجنڈ سنیل گاوسکر نے کس کا نام لیا

تفصیلات کے مطابق 15 جنوری کی شام کو ویرات کوہلی نے کرکٹ کی پوری دنیا کو حیران کر دیا۔

انہوں نے ٹیسٹ کی کپتانی بھی چھوڑ دی، انہوں نے بھارت کو 68 ٹیسٹ میچز میں لیڈ کیا ان میں سے 40 ٹیسٹ میچز جیتے اور بھارت کی ٹیم کو آئی سی سی ریکنگ میں نمبر 1 ٹیسٹ ٹیم بنایا۔

اب ویرات کوہلی کے بعد بھارتی ٹیم کا کپتان کون سا کھلاڑی ہو گیا؟ اسی پر سنیل گاوسکر نے نوجوان کھلاڑی کو کپتان بنانے کے لئے سفارش کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں رشب پنت بھارتی ٹیم کا نیا کپتان ہونا چاہیے، اور اس کی وجہ یہ بتائی کہ جب روہت شرما کو ممبئی انڈینز کی کپتانی دی گئی تو ان کی بیٹنگ میں بھی نکھار آیا تھا۔

جیسے ہی انہیں کپتانی دی گئی تھی تو وہ 100، 150 ، 200 رنز بھی بنانے لگے اسی طرح رشب پنت کو کپتانی دی جاتی ہے تو وہ بھی ذمہ داری سے کھیلیں گے اور زیادہ سکور کریں گے۔

50% LikesVS
50% Dislikes