Recent Comments

No comments to show.

حسن علی نے اسٹریلیا سے ورلڈ کپ کا بدلہ لینے کی ٹھان لی۔۔ اسٹریلیا کی فل ٹیم کو پاکستان آنے کے لئے کہہ دیا، مزید کیا کہا جانیے

تفصیلات کے مطابق اسٹریلیا کی ٹیم نے مارچ اپریل میں پاکستان کا دورہ کرنا ہے جہاں وہ ون ڈے ، ٹیسٹ میچز اور ایک ٹی ٹوئنٹی بھی کھیلے گی۔

پہلا ٹیسٹ 3 مارچ سے شروع ہونا ہے اسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ اسٹریلیا کی ٹیم کے کھلاڑی پاکستان کے دورے پر آئیں گے۔

اسی پر رد عمل دیتے ہوئے پاکستانی فاسٹ بولر حسن علی کا کہنا ہے کہ میں چاہوں گا اسٹریلیا کی فل ٹیم پاکستان آئے تاکہ ہم اپنی خوبیوں اور خامیاں سمجھ سکیں اپنی ہوم کنڈیشن میں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں خوش ہوں کہ کرکٹ واپس پاکستان آرہی ہے اور پی سی بی سر توڑ کوششیں کر رہا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا میں مجھے ٹیسٹ کرکٹ بہت پسند ہے اور مجھے اچھا نہیں لگتا جب کوئی مجھے ٹی ٹوئنٹی یا ون ڈے کھلاڑی کہتا ہے۔

میں تینوں فارمٹس میں پرفارم کر رہا ہوں اور پی سی بی کا ٹیسٹ کرکٹ آف دی آیئر کا ایوارڈ ملنے بھی کافی خوش ہوں میرے لئے فخر کی بات ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes