Recent Comments

No comments to show.

حسنین کا بگ بیش لیگ میں جھگڑا ۔۔موئسس ہنریکز نے حسنین سے کیا کہا؟ ویڈیو وائرل

بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کے سیزن الیون میں پاکستانی فاسٹ بولر محمد حسنین اور موئسس ہنریکز کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی۔

سڈنی میں کھیلے جارہے تاریخی گراؤنڈ میں سکسرز نے تھنڈرز کو 59 رنز سے شکست دیدی، سکسرز کی اننگز کے 12 ویں اوور کے دوران ہنریکز نے حسنین کی طرف شارٹ کھیلا جس پر بالر نے گیند تھامتے ہوئے تھرو بیک کرنے کا ارادہ کیا جس کے بعد دونوں میں تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔

سڈنی تھنڈرز کے فاسٹ بولر نے اگلی گیند باؤنسر پھینکا جسے لیگ امپائر نے وائیڈ قرار دیا، حسنین جب پیچھے مڑ کر جانے لگے تو ہنریکس نے انہیں طنزیہ “نائس تھرو میٹ” کہہ کر پکارا۔

50% LikesVS
50% Dislikes