Recent Comments

No comments to show.

ایشز سیریز کا جشن، آسٹریلوی کھلاڑیوں نے شراب کی بوتلیں کھولیں تو عثمان خواجہ وہاں سے چلے گئے ، پھر پیٹ کمنز نے کیا کیا؟ ویڈیو دیکھ کر آپ بھی اسٹریلیوی کپتان کے فین ہو جائیں گے

ایشز سیریز کی جیت کا جشن منانے کے لیے آسٹریلوی کھلاڑیوں نے شراب کو بوتلیں کھولیں تو مسلمان آسٹریلوی کھلاڑی عثمان خواجہ وہاں سے چلے گئے پھر پیٹ کمنز بوتلیں پیچھے کروا کر عثمان خواجہ کو بلوا لیا ۔

تفصیل کے مطابق ایشز سیریز میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو چار میچوں کی برتری سے شکست دی جبکہ ایک میچ ڈرا ہوا ۔

سیریز میں کامیابی کے بعد آسٹریلوی کھلاڑیوں نے اپنے روائتی انداز میں جشن منا یا اور شراب کی بوتلیں کھول کر ایک دوسرے پر شراب پھینکنا شروع کی تو عثمان خواجہ وہاں سے چلے گئے ،پھر پیٹ کمنز نے دیگر کھلاڑیوں کو شراب کی بوتلیں پھینکنے کو کہا اور عثمان خواجہ کو واپس آنے کا اشارہ کیا جس پر عثمان خواجہ جلدی سے بھاگتے ہوئے جیت کے جشن میں شامل ہو گئے ۔

واضح رہے کہ ایشز سیریز میں عثمان خواجہ نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور ٹیم کی فتوحات میں اہم کردار ادا کیا ۔

50% LikesVS
50% Dislikes