Recent Comments

No comments to show.

اومی کرون کا پی سی بی پر حملہ، پی ایس ایل سے پہلے تشویشناک خبر آگئی

کورونا وائرس کی قسم اومی کرون نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو نشانے پر رکھ لیا۔ دس ملازمین کے کورونا ٹیسٹ مثبت آگئے۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد تمام 10 ملازمین کو گھروں میں قرنطینہ کردیا گیا ہے۔ پی سی بی نے کورونا کیسز رپورٹ ہونے کے بعد احتیاطی تدابیر کو مزید سخت کردیا ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کورونا کے پھیلاؤ کی وجہ سے پی سی بی حکام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے کیونکہ کچھ دن بعد ہی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا ساتواں سیزن بھی شروع ہونے والا ہے۔ ایسے میں ایونٹ کی کامیابی کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes