Recent Comments

No comments to show.

”تین سال سے مسلسل کمر میں“

آرٹیکلز
ایک سوال ہے کہ کمر میں دردرہتا ہے۔ اور مسلسل تین سال سے ہے؟

ا سکا علاج بتائیں؟ اس کا جواب کچھ یوں ہےکہ یہ جتنے لوگوں کوکمر کی درد ہے۔ لمبا سجدہ کرو۔ لمبا سجدہ کرو۔ لمبا سجدہ کرو۔ لمبے سجدے کیسے کرناتھا؟ لمبے سجدے سے مراد ہے۔ دس باتیں ہیں۔ سب سےپہلی بات نبی پاک ﷺ فرمایا کرتےتھے کہ : سجدہ ایساکرو کہ بغل کی سفیدی نظرآئے۔ دوسری بات نبی پاک ﷺ منع کرتےتھے کہ کتے کی طرح بازو بچھانے نہیں ۔ تیسری بات اپنے بازو ایسے رکھو کہ بکری کا بچہ یہاں سےگزرنا چاہے تو آرام سے گزر سکے۔ چوتھی بات نبی پاک ﷺ نے فرمایا: سات ہڈیوں پر سجدہ کرو۔ دو پاؤں ہیں۔ دو گھٹنے ہیں۔ اور دو ہاتھ ہیں۔ا ور ساتویں یہ ناک ہے۔ ناک لگتی بھی اس وقت ہے۔ جب آپ اپنے آپ کو آگے کرکے رکھو گے۔ اگر قریب رکھو گے تو یہ دوچیزیں لگیں گے۔ پانچویں بات آپ کا پیٹ آپ کی ران سے نہیں لگنا چاہیے۔ آپ کی آنکھیں بند نہیں ہونی چاہیں۔ زمین پر ایسا سجدہ کرو کہ زمین کی سختی محسوس ہو۔ آپ کے دونوں پاؤں ان کی ایڑیاں آپس میں ملی ہونی چاہیں۔ آپ کے پاؤں کی انگلیوں کا جوپیٹ ہے وہ زمین کے ساتھ چپکا ہوا ہونا چاہیے۔ او رآپ کی ہپس پوری اوپر ہونی چاہیے۔ تو اس طریقےسے سجدہ کرو گے ۔ انشاءاللہ ! جب آپ لمبا سجدہ کروگے۔ توآپ کے جو ورٹبریٹس ہیں۔ یہ کھل جائیں گے۔ا ور ہر ورٹبریٹس کے اندر ایک ڈسک ہے۔ا ور زمین پر فورس آف گریوٹی ہے۔ جب فورس آف گریوٹی اس کو کھینچے گی۔ تو وہ ڈسک لمبی ہوگی ۔ مہرے آپ کےلمبے کھنچیں گے ۔ تو ڈسک اپنی جگہ پرآجائے گی۔ تو جو کمر کی درد ہے۔ وہ اپنے آپ ٹھیک ہوجائےگی۔اس کے ساتھ آپ کو ایک نسخے بتاتے ہیں جس میں آپ کو ایک گلاس دودھ چاہیے ہوگا۔ آپ ایک گلاس کچا دودھ لیں گے ۔اس کو پین میں ڈال دیں۔ اب دوسری چیز ہلد ی کاپاؤڈر ڈال دیں۔ ہلدی میں کرکیومن پایا جاتا ہے جو ہماری نسوں کے دردکےلیے بہت فائدہ مند ہے۔ کیونکہ کرکیو من میں اینٹی انفلامینٹری کےساتھ ساتھ بہت سی ایسی خصوصیات پائی جاتی ہیں۔ جو نسوں میں درد اور اس میں ہونے والی سوجن کو کم کرتی ہیں۔ اس لیے یہاں پر ہلدی کا استعمال کیا ہے۔ اور ہلدی ہم اس میں ایک چوتھائی چمچ ڈال دیں۔ اب دھیمی آنچ پر اس کو پکنے دیں۔ اور دو سے تین ابال آنے کےبعد چولہا بند کردیں۔ اب ہلدی والے دودھ کو ایک گلاس میں چھان لیں۔مٹھاس کےلیے آپ اس میں ایک چمچ شہد کا ڈال دیں۔ شہد آپ نے گرم دودھ میں ہی ڈالنا ہے۔ اب یہ نسخہ تیار ہے۔ اب اس کو استعمال کرنے کا طریقہ بتاتے ہیں ۔ اس کو آپ نے دن میں ایک مرتبہ پئیں گے۔ آپ چاہیں تو اسے صبح کےوقت پی لیں۔ شام یا پھر رات کے وقت پی لیں۔ جب بھی آپ دودھ پیتے ہیں۔ اس وقت آپ دودھ پی لیں۔ جب بھی آپ کا دل چاہے۔ لیکن آپ نے دن میں صرف ایک ہی گلا س پینا ہے۔دو ہفتے لگاتار یہ ہلدی والا دودھ پئیں۔ او رساتھ میں تیل کا مساج کریں۔ اسی طرح دونوں نسخوں پر عمل کرنےسے آپ کو دبی ہوئی نس سے راحت ملے گی۔ اور آنے والے وقت میں آپ کو یہ مسئلہ کبھی بھی نہیں ہوگا۔

50% LikesVS
50% Dislikes