Recent Comments

No comments to show.

زبردست شفاء کی 6آیات

آرٹیکلز
قرآن کریم ہمارے لئے نہ صرف ایک بہترین ضابطۂ حیات یعنی زندگی گزارنے کا قاعدہ ہے

بلکہ اسی میں ہمارے لئے دنیاو آخرت کی نجات ہے۔ اس کی برکت سے جسمانی و رُوحانی بیماریاں دُور ہوتی ہیں ، جہالت اور گمراہی کی تاریکیاں کافور ہوتی ہیں ، بدعقیدگی اور بداخلاقی جاتی رہتی ہے اور خوش عقیدگی، خوش اخلاقی اور اللہ عَزَّوَجَلَّ کی معرفت حاصل ہوتی ہے۔ حضرت شیخ ابو القاسم قشیری ؒ فرماتے ہیں ایک مرتبہ میرا بچہ سخت بیمار ہوا یہاں تک ہم سب اس کی زندگی سے مایوس ہوگئے اسی دوران میں نے رسول کریم ﷺ کو خواب میں دیکھا اور آپﷺ سے اپنے بچے کی بیماری کے بارے میں عرض کیا اور آپﷺ نے فرمایا کہ تم آیات شفاء سے بے خبر کیوں ہو ؟ پھر جب میں بیدار ہوا اور قرآن کریم سے آیات شفاء کی تلاش شروع کی یہاں تک کہ میں نے قرآن میں چھ جگہو ں پر آیاتِ شفاء پائیں جو یہ ہیں۔نمبر ایک یہ ہے ویشف صدور قوم مومنین۔نمبر دو یہ ہے وشفاءُ لما فی الصدور۔ نمبر تین یہ ہے شراب مختلف الوانہ فیہِ شفاء للناس۔نمبر چار یہ ہے وننزل من القران ماھو شفا ء ُ ور حمۃ للمؤمنین۔نمبر پانچ یہ ہے واذامر مرضت فھو یشفین۔نمبرچھ یہ ہے قل ھو للذین امنو ھدََی وشفاء۔چنانچہ میں نے ان آیات کو لکھا اور پانی میں دھو کر بچے کو پلا دیا جس سے وہ اتنی جلدی اچھا ہوگیا کہ جیسے اس کے پیروں کا بند کھول دیا گیا ہے۔قرآن پاک کی شفاء والی آیات کا نچوڑ ایک ساتھ یہ آیات پورے قرآن پاک سے منتخب کی گئی ہیں۔ روزانہ ایک بار سن کر پانی پر دم کرکے پی لیا کریں یا مریض کو پلا دیا کریں ۔انشاء اللہ ہر مرض سے شفاء نصیب ہوگی۔

50% LikesVS
50% Dislikes