Recent Comments

No comments to show.

زخموں کو پیپ منٹوں میں ختم کریں

آرٹیکلز
زخموں کو پیپ منٹوں میں ختم کریں

سوال کیا گیا ہے کہ میرے ہپس کے اوپر دو زخم ہیں۔ جس میں سے پیپ بن جاتی ہے۔ اور وہ بس ختم نہیں ہوتی۔ وہ نکلتی رہتی ہے۔ اس کا بہترین علاج ، اگر کسی کا زخم ہوجائے ۔ اور اس زخم سے پیپ بہتی رہے ۔ تو اس کے لیے بہترین علاج ایک گلاس دودھ لیں۔ اور اس میں آدھی چائے کی چمچ ہلدی کی ڈال دیں۔ آدھی چائے کی چمچ دارچینی کی ڈال دیں۔ آدھی چائے کی چمچ سونف ڈال دیں۔ دو سبز الائچیاں اور دو لونگ ڈال دیںَ اس کااتنا پکائیں کہ ایک گلاس پو نا گلاس رہ جائے۔ اس دودھ کو ایک مرتبہ صبح پلائیں۔ ایک دفعہ دوپہر پلائیں۔ ایک دفعہ شام کو پلائیں۔ اور اس کو کبھی بھی گر م نہیں پئیں گے۔ کیونکہ جناب حضرت محمد ﷺ گرم چیز کھانے اور پینےسے منع فرمایا کرتے تھے ۔ آپ اس کو بالکل نارمل جو آپ کے جسم کا درجہ حرارت ہے۔ اس کے مطابق جب ہوجائے ۔ تب آپ اس کو پئیں گے۔ دوسرا نسخہ : پرانے زخموں کے حوالے سے یا ایسے زخم جو بھر نہیں پارہے ہوتے صحیح نہیں ہوتا بہت سارے چیزیں استعمال کر چکے ہوتے ہیں بہت ساری مرہم استعمال کر چکے ہوتے ہیں لیکن آرام نہیں آرہا ہوتا۔یہ صدیوں پرانا نسخہ ہے اور بہت ہی مجرب نسخہ ہے اور اس کے استعمال کا طریقہ بھی صدیوں پرانا ہے ۔صرف تین چیزوں کی آپ کو ضرورت ہوگی۔نمبر ایک پر آپ کو چاہئے ہوگا بھلانواں نمبر دو پر ہمیں چاہئے ہوگا تلو ں کا تیل اور نمبرتین پر ہمیں چاہئے ہوگا سنگِ جراحت ان تین چیزوں کی ہمیں ضرورت ہوگی۔ بھلانوہ 16 عدد لے لیجئے یہ ایک بیج ہوتاہے۔1پاؤ تلوں کا تیل لے لیجئے تلوں کے تیل کو روغن کنجد بھی کہتے ہیں اگر پنساری کی دکان سے لیں گے تو روغن کنجد بھی کہہ سکتے ہیں۔اگر کوئی آپ کے قریب کوہلو سے کوئی نکالتا ہے تو تازہ تیل لے لیجئے 1پاؤ لے لیجئے۔تیسرے نمبر پر جو چیز ہے وہ ہے سنگِ جراحت اس کو بھاٹا بھی کہتے ہیں یا اس کو سوپ سٹون بھی کہتے ہیں یعنی صابن والا پتھر یہ آپ کو چاہئے ہوگا صرف 10 گرام۔آپ نے کرنا یہ ہے کہ ایک کڑاہی کےاندر ایک پاؤ تلوں کا تیل ڈال دینا ہےہکی آنچ جلا دینی ہے اس کے بعد آپ نے یہ کرنا ہے بھلانواں بند ہوتا ہے تو بھلاویں کی کیپ کو کسی کٹر سے پلاس سے یا کسی قینچی سے ہلکاساٹک دے دیں تا کہ اس بھلانویں کے اندر ایک لیکوئڈ ہوتا ہے۔وہ آئل کے اندر شامل ہوجائے اور جل جائے آپ نے 16 عدد یہ ڈال دینے ہیں اور خاص طور پر اس وقت احتیاط کرنی ہے کہ اس کا جو دھواں ہوتا ہے اس سے بچنا ہے کیونکہ اگر اس کا دھواں آپ کے چہرے پر یا منہ پر آگیا تووہاں پر سوجن ہوسکتی ہے اس میں زہریلے اثرات ہوتے ہیں تو آپ لوگ چھت پر کسی کھلی جگہ پر اسے بنا سکتے ہیں اور اس کے دھوئیں سے بچناہے۔ اب ہلکی آنچ پر اس کو پکنے رکھ دیجئے اب اس میں آدھا گھنٹہ بھی لگ سکتا ہے ایک گھنٹہ بھی لگ سکتا ہے جب یہ بالکل جل کر کالے ہوجائیں دھواں نکلنا بھی بند ہوجائے گا تو آپ نے آنچ بند کردینی ہے اور اس کو کسی باریک کپڑے میں چھان کے رکھ لینا ہے اب آپ کا تیل تیار ہوگیا۔اب ہمار ے پاس بچ گیاسنگ جراحت دس گرام اس کو باریک پاؤڈر پیس لیجئے اور اس آئل میں شامل کرلیجئے اور اچھی طرح مکس کرلیجئے تا کہ سنگ جراحت اچھی طرح مکس ہوجائے تو آپ کی دوا مکمل طور پر تیار ہوگی اگر آپ ایک دفعہ اس کو بنا کر رکھ لیجئے تو میرا خیال ہے کہ پورے خاندان کے استعمال کے لئے بہت ہےاور اگر کسی کو مسئلہ ہوجائے تو آپ اس کو شیئر بھی کر سکتے ہیں ۔بہت ہی سستا سا نسخہ ہے کوئی مہنگا بھی نہیں ہے زیادہ سےز یاہ سوروپے یا ایک سو پچاس روپے میں تیار ہوجائے گا۔جہاں پر زخم ہو وہاں پر مرغی کے پر لے کر اس آئل میں ڈبو کر اپنے زخم پر لگائے اوپر کوئی پٹی وغیرہ نہیں کرنی اور زیادہ رگڑائی بھی نہیں کرنی انشاء اللہ جلد ہی زخم ٹھیک ہوجائے گا اس کو دوتین دن تک استعمال کیجئے۔

50% LikesVS
50% Dislikes