Recent Comments

No comments to show.

ہلدی میں دودھ میں ملا کر پینے کے فائدے

ڈیلی کائنات ! ہلدی کا شمار ان مصالحوں میں کیا جاتا ہے

جو صحت کے لیے بےحد فائدہ مند سمجھے جاتے ہیں.اور اگر دودھ کی بات کی جائے تو کیلشیم کی کمی میں دودھ پینے کا مشورہ سب سے پہلے دیا جاتا ہے۔آپ نے اکثر لوگوں کو ہلدی دودھ ایک ساتھ ملا کر پیتا دیکھا ہوگا.، لیکن کیا آپ یہ جانتے ہیں کہ اس کے بےحد فوائد بھی ہیں. جس کے باعث آپ کو بھی ان دونوں کو ملا کر ضرور پینا چاہیے۔ہلدی دودھ کو انرجی ڈرنک مانا جاتا ہے. اور چوٹ لگنے پر یہ وہ نسخہ ہے جس کا استعمال ہماری دادی اور نانی سالوں سے گھروں میں کرتی آرہی ہیں لدی دودھ کے یہ چند خاص فوائد آپ بھی یہاں پڑھ لیں رات کو سونے سے قبل دودھ پینا بےحد ضروری ہے، اس سے نیند بھی بہتر آتی ہے، اور اگر اسے ہلدی کے ساتھ پیا جائے تو یہ بڑھتی عمر کے اثرات سے تحفظ دینے میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔- ہلدی دودھ پینے سے کوئی بھی زخم جلدی بھر سکتا ہے، زیادہ تر لوگ کسی چوٹ لگنے، آپریشن یا بیماری کے بعد جلد بہتر ہونے کے لیے ہلدی دودھ کا زیادہ استعمال کرتے ہیں۔- ہلدی اینٹی سیپٹک، اینٹی مائکروبیل اور اینٹی الرجی جیسی خصوصیات کی حامل ہے۔ہلدی دودھ پینے سے ہڈیوں کی تکلیف سے بھی نجات مل سکتی ہے۔- اس کے استعمال سے الرجیز، یا جلد کے انفیکشن کی روک تھام بھی کی جاسکتی ہے۔تو آج ہی اپنے دودھ کے ایک گلاس میں چٹکی بھر ہلدی شامل کرکے اسے پینا شروع کریں.دوستو اب میں آپ کو رات کو سونے سے پہلے ہلدی دودھ میں ملا کر پینے کے فائدے بتاتا چلوں ہر ثقافت کے اپنے مصالحے اور جڑی بوٹیاں ہوتے ہیں جو غذائی اعتبار سے کسی پاور ہا?س سے کم نہیں ہوتے، ان میں سے ایک ہلدی بھی ہے۔پاکستان بھر میں اسے عام استعمال کیا جاتا ہے جس کے متعدد فوائد ہیں۔یہ کھانے کا رنگ اور ذائقہ ہی بہتر نہیں کرتی بلکہ جراثیم کش ہونے کے ساتھ ساتھ مضبوط اینٹی آکسائیڈنٹ مصالحہ بھی ہے۔مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ سونے سے قبل دودھ میں ہلدی ملا کر پینا کس قدر فائدہ مند ہے؟یہ مشروب جسم کے لیے جادو اثر ثابت ہوتی ہے اور اگر اسے روزانہ پینا عادت بنالیا جائے تو جسمانی مدافعتی نظام مضبوط، زہریلے مواد کے اخراج اور دیگر مختلف امراض سے بچا سکتا ہے۔یہاں اس کے فوائد درج ذیل ہیں۔ جگر کی صفائی ہلدی کے بارے میں سائنسی طور پر ثابت ہوچکا ہے کہ یہ جگر کے لیے فائدہ مند مصالحہ ہے، یہ جسم کے اندر صفائی کا کام کرتا ہے جبکہ جگر میں فیٹی ایسڈ کے اجتماع کی روک تھام کرتا ہے، ہلدی ملا دودھ جگر کی غذا اور کیمیکل پراسیس کرنے کی صلاحیت کو بڑھاتا ہے جبکہ ایسے مواد کو جسم سے خارج کرتا ہے جس کی ضرورت نہیں ہوتی، جس سے جسم زہریلے مواد سے بچتا ہے۔ ہڈیاں مضبوط ہوتی ہیں ہلدی ہڈیوں کا حجم گھٹنے کی روک تھام کرتی ہے، جبکہ کیلشیئم سے بھرپور دودھ میں آدھا چائے کا چمچ ہلدی کو ملانا ہڈیوں کی مضبوطی کے لیے موثر مشروب ثابت ہوتا ہے۔ بلڈ گلوکوز لیول کنٹرول کرے ہلدی میں شامل اجزا بلڈگلوکوز لیول کو کم کرنے میں مدد دے سکتے ہیں، جس سے ذیابیطس کے مریضوں کو مختلف پیچیدگیوں سے بچنے میں مدد ملتی ہے۔ اچھی نیند میں مددگار اس مشروب کا استعمال نیند کے معیار کو بہتر بناسکتا ہے، ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ دودھ میں ہلدی ملا کر پینا بے خوابی کی شکایت کو دور کرنے میں مدد دیتا ہے، اس کے علاوہ یہ مشروب ذہنی بے چینی بھی کم کرتا ہے، جس سے بھی نیند کا معیار بہتر ہوتا ہے

50% LikesVS
50% Dislikes