Recent Comments

No comments to show.

بادلوں کی انٹری ۔۔ پاکستانی اب دھوپ کو ترسیں گے۔۔؟ مسلسل کتنے دن تک بارشیں رہیں گی؟ٹھنڈی ٹھار پیشگوئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)خشک سردی سے تنگ عوام کے لئے محکمہ موسمیات کی جانب سے ایک اچھی خبر سامنے آئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق 21 سے 24 دسمبر یعنی منگل سے جمعہ کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں بادل چھائے رہیں گے ۔سندھ سمیت پنجاب بلوچستان میں کہیں کہیں بوندا باندی ہو سکتی ہے۔

کشمیر، گلگت بلتستان، شمالی خیبرپختونخواہ میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کے امکانات ہیں 22 سے 25دسمبر کے دوران بھی سردی کی شدت میں اضافہ ہو گا۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ بالائی اضلاع اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہا۔تاہم کشمیر ،سیالکوٹ اور مری میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پرہلکی برفباری ہوئی۔سب سے زیادہ بارش کشمیر:کوٹلی01،پنجاب:سیالکوٹ01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ دوسری جانب ہائیکورٹ نے اسموگ تدارک کیس میں نجی اداروں کے 50 فیصد ورکرز کو گھروں میں بیٹھ کر کام کرنے کا حکم دیدیا ۔عدالت نے پنجاب حکومت کو ہدایت جاری کی ہیں کہ حکومت فوری نوٹی فکیشن جاری کرے۔ ہائیکورٹ نے زیادہ ائیر کوالٹی انڈکس والے علاقے میں اسکول بند کرنے کی جوڈیشل کمیشن کی سفارش سے اتفاق نہیں کیا۔ہائیکورٹ میں اسموگ کے تدارک کیلئے دائر درخواست کی سماعت ہوئی۔ جوڈیشل کمیشن کے فوکل پرسن نے رپورٹ عدالت میں جمع کروا دی۔ رپورٹ میں کہا گیا فصلوں کی باقیات جلانے والوں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کارروائی کی جائے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اور اور پٹواری صاحبان فصلوں کی باقیات کو جلانے والوں کی فوری اطلاع متعلقہ ڈپٹی کمشنر کو دیں۔فصلوں کی باقیات جلانے والوں کے دو ہزار ایک سو 90 کیسز سامنے آئےجن میں سے 98 افراد کو جرمانہ کیا گیا ۔ جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ میں سفارش کی گئی ہے کہ جن علاقوں میں 4 سو ائیر کوالٹی ہے وہاں فوری اسکولوں کو بند کروایا جائے اور آن لائن کلاسز کروائی جائیں جبکہ 500 ائیر کوالٹی انڈکس والے علاقوں میں فوری طور پر فیکٹریوں کو بند کروایا جائے ۔

50% LikesVS
50% Dislikes